نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایئرانڈیاعی کو خستہ حالت سے نکالنے کے لئے مرکزی حکومت نے ایئرانڈیا کی حصہ داری فروخت کرنے کو نظریاتی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے ”مہاراجہ“کی حصہ داری کو فروخت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے پہلے ہی مرکز سے اس شق کو منظوری دینے کی سفارش کی تھی۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ اس عمل کو لاگو کرنے کے لئے ایک پینل بنایا جائے گا۔بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد جیٹلی نے پریس کانفرنس کرکے یہ معلومات دی۔ایئرانڈیا طویل وقت سے خسارے میں چل رہی ہے اور اس کا خسارہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ایسے میں حکومت نے ایئر انڈیا کو نکالنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔جیٹلی نے کہا کہ نظریاتی طور پر ایئر انڈیا کے شق کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پہلے بھی کئی بار ایئرانڈیاکے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،باوجود اس کے مالی نقصان سے ایئرانڈیا کی حالت تشویشناک بنی ہوئی تھی،کافی طویل وقت سے اس کے نجی کاری کا مطالبہ اٹھ رہا ہے تاکہ ایئرانڈیاکے قرض میں ڈوبے سرکاری بینکوں کو سہارا دیا جا سکے۔فی الحال ایئرانڈیاکے پاس 140ہوائی جہاز کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی گھریلو ہوائی جہاز سروس ہے،جس میں 41بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ 72گھریلو پروازیں شامل ہیں۔